رمضان میں گیس اور بجلی کی بندش ناقابل برداشت ہے، عوام کو ریلیف دیا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہواوزیر داخلہ میر ضیاءلانگو، چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری پی ایچ ای، سیکرٹری انڈسٹریز نے اجلاس میں شرکت کی، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈی آئی جیز سی ای او کیسکو اور جی ایم ایس ایس جی سی بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں حکومت بلوچستان کی جانب سے غربت کی لکیر سے نیچے خاندانوں کو رمضان میں ایک ماہ کا راشن مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں مستحق خاندانوں کا ڈیٹا مرتب کرکے فوری طور پر راشن کی فراہمی کا آغاز کیا جائے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو ترجیحی بنیادوں پر آٹا اور راشن فراہم کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق خاندانوں کی تفصیل کل تک حاصل کرلی جائیگی متعلقہ سیکرٹریوں اور کمشنروں کی جانب سے اجلاس کو رمضان سستا بازاروں کے انعقاد ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کیخلاف کارروائیوں اور رمضان المبارک میں سیکیورٹی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بارشوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی اضافی لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کیسکو اور ایس ایس جی سی کو صورتحال کی فوری بہتری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی ناقابل برداشت ہے اور ہم وفاقی حکومت سے شدید احتجاج ریکارڈ کرائیں گے وزیراعلءنے ہدایت کی کہ کوئٹہ سمیت ہر ضلع میں رمضان سستا بازار لگا کر عوام کو ریلیف دیا جائے یوٹیلیٹی سٹورز اور تاجروں کا تعاون حاصل کیا جا?اور روز مرہ کی اشیاءضرورت کی قیمتوں کو ہر صورت مستحکم رکھا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرنے کی ہدایت بھی کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو کنٹرول نرخ پر آٹے کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات کو مذید موثر بنایا جائے انہوں امن و امان کے قیام کے لیے محکمہ داخلہ پولیس اور لیویز فورس کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول سیکیورٹی صورتحال اور سستا بازاروں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس کو بھجوائی جائے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کو بارش برف باری اور ڑالہ باری کے زیر اثر اضلاع کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایم اے سٹاف مشنری کے ساتھ مزکورہ اضلاع میں موجود ہے اور تمام متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ متحرک و فعال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں