صدر مملکت عارف علوی عمران خان کے حکم پر پپٹ نہ بنیں، اپنی اوقات میں رہیں، رانا ثنا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اوقات میں رہنے کا مشورہ دے دیا۔ صدر عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ صدر علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں، صدر مملکت عمران خان سے تخریب کاری کرنے کا جواب لیں۔ رانا ثناءنے مزید کہا کہ صدر مملکت عارف علوی عمران خان کے حکم پر پپٹ نہ بنیں، آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے، سیاسی مخالفین پر 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟ کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟ وزیر داخلہ نے کہا کہ بہنوں، بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟ صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟ پولیس کے سر کھولنے، پیٹرول بم، گولیاں، غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں؟ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاﺅنڈ پاکستان کو واپس کرے، عمران کو خط لکھیں کہ ٹیرین خان کو قبول کریں، عمران خان کو خط لکھیں توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں