پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی، آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائیگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی۔قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن میں آج آرام کرے گی جبکہ پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن 9 مئی کو شیڈول ہے۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔علاوہ ازیں آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے ہیں، انگلینڈ اور قومی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے یہ میچ 22 سے30 مئی تک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں