کوئٹہ، ماہ صیام میں مہنگائی کا نیا طوفان ، منافع خور سرگرم

کوئٹہ(یو این اے )ماہ صیام میں منافع خورمافیا سرگرم عمل ہے، کھجورکے من مانے نرخ مقررکرکے شہریوں کولوٹ رہے ہیں، دکانداراورریڑھی بان منہ مانگے دام پرفروخت کرنے لگے،ضلعی انتظامیہ منظرعام سے غائب سفیدپوش افرادکی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اورگردونواح میںمنافع خور مافیاسرگرم عمل ہے اورماہ صیام میں بھی مہنگائی کاجن قابونہیں ہورہا، کھجورکی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔مارکیٹ میں کھجورفی کلو600سے800روپے، ایرانی کھجورڈبہ پیک 260سے300روپے جبکہ ایرانی کھجورفی کلو1200سے1400روپے میں فروخت کی جارہی ہے ، اسی طرح عراقی کھجور1600سے1800روپے سعودی کھجور3000سے ساڑھے چارہزارروپے فی کلوتک فروخت کی جارہی ہیں۔یہی صورتحال بلوچستان کے دیگراضلاع کابھی ہے جہاں پرمہنگے داموں شہریوںکوپرانی اورسوکھی کھجوریں فروخت کی جارہی ہیں روزہ دارمن مانے دام پرکھجورخریدنے پرمجبورہیں کیونکہ روزہ افطارکرنے کیلئے انہیں خریداری کرنی ہوتی ہے۔شہریوں نے بتایاکہ دکانداروں کیساتھ ریڑھی بانوں نے بھی لوٹ مارکابازارگرم کررکھا ہے اوروہ گاہکوں سے بات تک نہیں کرتے بلکہ بدتمیزی کرنے پراترآتے ہیں، بازاروں میںلوٹ مارکی یہی صورتحال برقراررہاتوروزہ دارکھجورکی نعمت سے محروم ہوجائیںگے۔ انہوں نے کمشنرکوئٹہ اورڈپٹی کمشنرکوئٹہ سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے مہینے میں گرانفروشی اورذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے سستے داموں کھجورکی فراہمی کویقینی بنایاجائے

اپنا تبصرہ بھیجیں