حکومت بلوچستان نے گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے فی من مقررکر دی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نے بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت دیگر صو بوں کے برابر کر دی گئی گندم کی امدادی قیمت کم سے کم 4000 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کر دی گئی ہے ۔اس اقدام کا مقصد زمینداروں کی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت کر کے گندم کی پیداوار بڑھانا ہے رواں سال گندم کی خریداری کے لیئے محکمہ خوراک کو 6 ارب روپے کا اجرا محکمہ خزانہ مزید 2 ارب روپے محکمہ خوراک کو جاری کریگا گزشتہ سال صوبائی حکومت نے زمینداروں کو دو ارب روپے سے زائد مالیت کے گندم کے بیج مفت فراہم کیئے تھے محکمہ خوراک کی گندم کی بر وقت خریداری کی تیاریاں مکمل گندم کی خریداری کے لیئے 4 زونز میں 23 مراکز قائم 4 ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اور 23 سینٹر انچارج مقرر پراجیکٹ ڈائیرکٹر کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن کل تک جاری کر دیا جائے گاگندم کی خریداری کے عمل کے لیئے یکم اپریل سے دفعہ 144 کا نفاز کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں