وفاقی پولیس کا بے نظیر بھٹو کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ٹویٹر اکائونٹ ہولڈر کے خلاف کاروائی سے انکار

اسلام آباد:وفاقی پولیس کی جانب سے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ٹویٹر اکائونٹ ہولڈر کے خلاف کاروائی کرنے سے انکار کے بعد جیالے نے ماتحت عدلیہ سے ایس ایس پی اور ایس ایچ او کے خلاف رجوع کر لیا جبکہ عدالت نے 8 جون کو جواب طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اسلام آباد کے جیالے وقاص احمد عباسی نے ایس ایچ او بنی گالہ اور ایس ایس پی کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی بیٹی بے نظیر بھٹو عالمی سیاسی لیڈر ہیں اور ملک کے وزیراعظم رہے 28 مئی 2020 کو سنتھیا ڈی ریچی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے حوالے سے ہرزہ سرائی کرکے کہا کہ سانق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بیوی محترمہ بے نظیر بھٹو سے دھوکا کیا سابق صدر کے محافظ عورتوں کی عزتیں لوٹنے میں ملوث تھے جس نے ہمارے جذبات کو مجروح کیا ہے لہذا اس کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 505/153 اور B/500 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ اور ایس ایس پی آپریشن نے مقدمہ درج کرنے سے انکار دیا تو متاثرہ شہری نے ماتحت عدلیہ کی جج عابدہ سجاد کی عدالت سے رجوع کر لیا جس پر عدالت نے 8 جون کو ایس ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ سے جواب طلب کر لیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں