پنجگور ٹیچنگ ہسپتال میں لیبارٹری عملے کا بحران، 36 میں سے صرف ایک لیڈی ڈاکٹر کی جوائننگ

پنجگور : پنجگور ٹیچنگ ہسپتال کے لئے 36 ڈاکٹروں کی تقرریاں صرف ایک لیڈی ڈاکٹر نے جوائنگ دی ہے باقیوں کا معاملہ ابھی تک لٹک چکا ہے شہری سرگردان سیکنڈ اور نائٹ شفٹوں میں عوام بدحال ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے ایک ہفتہ قبل ٹیچنگ اسپتال پنجگور کے لیے جن 36 ڈاکٹروں کی تقرری کے احکامات جاری کیئے تھے ان میں سے صرف ایک لیڈی میڈیکل آفیسر نے آکر جوائنگ دی ہے باقی 35 ڈاکٹروں کا معاملہ تاحال لٹک چکا ہے جس کی وجہ سے اسپتال میں سیکنڈ. اور نائٹ شفٹوں میں کوئی میڈیکل آفیسر موجود نہیں ہوتا جس کے باعث مریض اور انکے لواحقین شدید صدمے اور مشکلات سے گزرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں پنجگور ٹیچنگ ہسپتال میں ٹیسٹوں کے لئے مریض اور انکے لواحقین سرگردان پرائیویٹ لیبارٹریز میں جاکر ٹیسٹ کرانے پر مجبور غریب رل گئے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال پنجگور جہاں طبی عملے کا بحران ہے وہاں ٹیسٹ اور ایکسرے کے لئے بھی مریضوں کو شدید دقعت کا سامنا ہے ٹیچنگ ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریضوں کا آنا ہوتا ہے مگر طبی عملے کی کمی اور ضروری ٹسیٹوں کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریض اور انکے لواحقین مجبوراً پرائیویٹ لیبارٹریز کا رخ کرتے ہیں اسپتال میں سہولتوں کے فقدان سے غریب طبقہ شدید بے چینی کا شکار ہے اہلیاں پنجگور نے اسپتال میں ضروری ٹیسٹوں کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں