پنجگور میں پولیس کی کارروائی، مکان سے اسلحہ اور منشیات برآمد

پنجگور (این این آئی) پنجگور پولیس کی علاقہ گرمکان میں بڑی کارروائی۔ ایس پی عنایت اللہ بنگلزائی کی ہدایت پر ایس ایچ اوافتخار احمد گچکی تھانہ سریکوران۔ معہ ہمراہی DSP/SDPO امام بخش و ہمرائی ATFعملہ و دیگر ملازمان پولیس نے کامیاب کاروائی کی ہے ایس ایچ او سریکوروان افتخار احمد گچکی کے مطابق پولیس نے گرمکان میں محمد انور ولد منیر احمد ساکن گرمکان کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد کر لیئے دوران کاروائی دیگر دو ملزمان بلال انور و دیدگ پسران محمد انور گرفتار کیئے۔برآمد شدہ اسلحہ میں ایک عدد L. M. G معہ 193ضرب زندہ روند ایک عدد M. 4 رائفل 2 عدد ٹی ٹی پسٹل معہ زندہ روند جبکہ ایک عدد ریوالور پسٹل، منشیات از قسم چرس برآمد کر لیئے۔انہوں نے کہا کہ تین ملزمان گرفتار ہوئے۔جن کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ سریکوران میں مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں۔مذید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں