وائٹ ہاﺅس نے اسرائیلی وزیر اعظم کو امریکی دورے سے روک دیا

واشنگٹن (انتخاب نیوز)وائٹ ہاﺅ س حکام نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو امریکا کا دورہ کرنے سے روک دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہروں کی گونج امریکی ایوان اقتدار میں بھی پہنچ گئی۔ وائٹ ہاو¿س کے عہدیداروں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کو اہم پیغام بھیج دیا۔ وائٹ ہاﺅ س حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ احتجاج کے باعث وائٹ ہاو¿س اسرائیلی وزیراعظم کی میزبانی نہیں کرے گا۔حکام نے مزید کہا کہ بہتر ہے اسرائیلی وزیراعظم واشنگٹن کا دورہ نہ کریں۔تل ابیب:اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیانات کو جھوٹ قرار دے دیا اور نیتن یاہو کی پارٹی کے ارکان سے نیتن یاھو سے علیحدگی اختیار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل نیتن یاھو نے کہا تھا کہ اپوزیشن مذاکرات کی میز پر بیٹھنے سے انکار کر رہی ہے ۔ نیتن یاھو نے کہا تھا کہ عدالتی ترامیم تمام جماعتوں کے مطالبہ کے جواب میں کی جارہی ہیں۔نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ان کی حکومت عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہے اور اپوزیشن کے نمائندوں نے اس مسئلہ پر بات چیت سے انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں