لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے خاتون ڈاکٹر کی نعش برآمد ہوئی ،پولیس ذرائع کے مطابق تیس سالہ نسیم اعجاز کی لاش ڈاکٹرز ہاسٹل نمبر 29 سے برآمد ہوئی، موت کی وجہ کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر نسیم اعجاز کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ گذشتہ چار سال سے ہسپتال کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھیں۔ڈاکٹر کی موت کے تمام پہلوئوں پر تفتیش جاری ہے، پولیس اور فرانزک لیب ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کرا دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں