کابل‘مسجد میں خود کش دھماکہ‘ معروف اسلامی اسکالر جاں بحق

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون میں واقع ایک مسجد میں نماز مغرب کے وقت خودکش بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک معروف اسلامی اسکالر جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ”حملہ آور بمبار نے منگل کی شام مسجد وزیر اکبر خان کے ایک طہارت خانے میں خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔“بم دھماکے میں اسلامی اسکالر ڈاکٹر محمد ایاز نیازی جاں بحق ہوئے ہیں۔ افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چئیرمین عبداللہ عبداللہ نے دہشت گردی کے اس واقعیکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے انھیں تو قتل کردیا ہے لیکن وہ ان کی حقیقی مذہبی تعلیمات کو عام کرنے کے ورثے کو ختم نہیں کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں