محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ایک بار پھربارش کی پیشگوئی کر دی، جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے پہلےعشرے کا اختتام بارشوں پرہوگا۔دوسری جانب بلوچستان سمیت خیبرپختونخوا، پنجاب، بالائی سندھ اور کشمیرمیں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ادھر کراچی میں بھی مغربی ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم کل شام تک بلوچستان میں داخل ہوگا، اس سسٹم کے باعث کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے، یہ سسٹم 2 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش برسا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے باعث بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی بھی ہے ۔
Load/Hide Comments


