چین کاجسم فروشی اور جوئے کے خلاف کریک ڈاﺅن

بیجنگ(شِنہوا)چینی پولیس نے جسم فروشی اور جوئے کے خلاف کریک ڈان جاری رکھتے ہوئے گزشتہ سال کے دوران اس سے متعلقہ 50ہزار سے زیادہ مقدمات اور 4لاکھ سے زیادہ جرائم کے واقعات کو حل کیا۔انٹرنیٹ پر اس طرح کے جرائم کے بڑھتے ہوئے رجحان کا ذکر کرتے ہوئے، وزارت پبلک سیکورٹی نے کہا کہ چینی پولیس نے جسم فروشی اور جوئے سے متعلقہ جرائم کی بیخ کنی کی کوششیں جاری رکھیں۔ پولیس نےجسم فروشی کو منظم کرنے والے مجرموں اور آن لائن جسم فروشی کا مطالبہ کرنے والے افراد کے خلاف خصوصی توجہ مرکوز کی۔جوئے کے کیسز میں، پولیس نے زیر زمین کیسینو، آن لائن جوا اور جوئے کے نئے اقسام کے مراکز کے خلاف کارروائیاں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں