نارنگ منڈی، مفت آٹا سیل پوائنٹ پر عوام کا دھاوا، آٹے کا ٹرک لوٹ لیا
نارنگ منڈی:نارنگ منڈی میں عوام نے مفت آٹا سیل پوائنٹ پر دھاوا بول کر آٹے کا ٹرک لوٹ لیا ، افراتفری ،دھکم پیل اور ہنگامہ آرائی سے کئی لوگ زخمی ہو گئے اور بعض بےہوش ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مفت آٹا لینے والوں کا بے پناہ رش تھا اور حد نگاہ تک لمبی لائنوں میں کھڑے انتظار کرتے رہے جبکہ اکثریت کو عملہ نے یہ کہہ کر آٹا دینے سے انکار کر دیا کہ ہمارے پاس آپ کا کوئی میسج نہیں آیا ،اس طرح سینکڑوں لوگ دن بھر کھڑے رہے بعد ازاں عملہ نے دوپہر کے وقت آٹا دینے سے انکار کردیا اور ٹرک واپس لے کر جارہے تھے کہ نارنگ منڈی تھانہ کے سامنے سینکڑوں لوگوں نے اچانک ٹرک پر دھاوا بول دیا اور لاکھوں روپے مالیت کا آٹا چھین کر لے گئے ،اس دوران ٹرک کے عملہ کو بھی زخمی کیا گیا ۔
Load/Hide Comments


