بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 12 گھنٹوں کی مسلسل بارش، ندی نالوں میں طغیانی، مرکزی شاہراہوں پر آمدورفت معطل

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش کا سلسلہ تواترکیساتھ جاری ہے گزشتہ 12گھنٹو ں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ندی نالوںمیں طغیانی آنے سے لوگوں کو آنے جانے میں شیدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، ژوب میں دیوار گرنے سے ایک بچہ زخمی ہو گیا ،جبکہ چمن میں چار افراد پانی کے ریلے میں بہہ گئے جنہیں بچا لیا گیا جبکہ موٹر سائیکل کو پانی بہا کر لے گیا کوئٹہ میں 24ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی کوئٹہ کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں صفائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے سیوریج کا سسٹم بری طرح متاثر ہوا بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات کو بھی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے، گزشتہ چند روز سے جاری بارشوں کے باعث شمالی بلوچستان مضبوط مغربی سسٹم کے زیر اثر آگیا، کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہونے سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جہاں کئی علاقوں میں 12 گھنٹوں سے موسلا دھار بارشیں جاری ہیں۔بلوچستان کے علاقوں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، خانوزئی، زیارت، مسلم باغ، بوستان، کان مہترزئی، قلعہ سیف اللہ اور لورالائی میں گزشتہ 12 گھنٹے سے شدید بارشیں جاری ہیں۔شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور برساتی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ کوئٹہ چمن شاہراہ کوئٹہ سبی شاہراہ ، بولان میں پنجرہ پل اور دیگر مقامات پر بند ہونے کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جسکی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق شمالی بلوچستان کے ندی نالوں میں درمیانے درجے کے سیلابی ریلے کی وجہ سے برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث دیہی علاقوں کی رابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے متاثر ہوئی ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوژک ٹاپ کے پہاڑی دروں کے سیلابی پانی سے کوئٹہ چمن شاہراہ متاثر ہوئی جہاں پانی کے ساتھ مٹی اور پتھر سڑک پر آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کوئٹہ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں اور گندگی سڑکوں پر بہنے سے لوگوں کو مشکلات پیش آتی رہیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا اور کوئٹہ سبی شاہراہ بارش کے باعث بند ہونے کی وجہ سے عوام سے مذکورہ شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب برتنے کی اپیل کی ہے ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن طارق جاوید مینگل نے شہر کے علاقوں کا دورہ کیا اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملے کو علاقوں سے پانی نکالنے اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی تاکید کی انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بارش کے پانی کے نکاسی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو اس مشکل صورتحا ل سے نجات دلائی جا سکے، نالوں کی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسئل بروئے کا رلائے جا رہے ہیں ژوب میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے 7سالہ بچہ عبدالطیف زخمی ہو گئے اسی طرح چمن میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 4افراد کو مقامی لوگوں نے بچا لیا جبکہ پانی کا تیز ریلہ موٹر سائیکل کو بہا کر لے گیا،محکمہ موسمیات کی جانب سے آج جمعرات کو بھی بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں