رکن پنجاب اسمبلی شوکت چیمہ کا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

پنجاب :مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت چیمہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) انتظامیہ کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی شوکت چیمہ عید کے روز سے وینٹی لیٹر پر تھے، انہیں کورونا وائرس لاحق ہونے کےباعث اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ زیرعلاج تھے۔پی کےایل آئی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ایم پی اے شوکت چیمہ دل کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں