بنگلا دیش میں کھانے پینے کی اشیا کی بڑھتی قیمتوں پر تنقیدکرنے پر صحافی گرفتار

ڈھاکا: بنگلا دیش میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرنے والے صحافی کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کے مقبول اخبار سے وابستہ صحافی شمس الزماں شمس نے اپنی ایک رپورٹ میں کھانے پینے کی اشیا میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔صحافی شمس الزماں کو ڈھاکا کے قریب واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔بنگلا دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ صحافی شمس کو ڈیجیٹل سیکورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی رپورٹ جھوٹی، گمراہ کن اور من گھڑت تھی۔بنگلا دیش میں ڈیجٹل سیکورٹی ایکٹ کے تحت 14 سال قید تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔ملک میں اب تک ڈیجٹل سیکورٹی ایکٹ کے تحت 138 صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں