خضدار، تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سے گر کر نوجوان جاں بحق

خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار کینٹ کے نزدیک زیرو پوائنٹ کے ایریا میں تیز رفتارموٹر سائیکل سوارکم سن لڑکے موٹرسائیکل سےگ رکر جاں بحق۔ خضدار کینٹ کے نزدیک زیرو پوائنٹ کے ایریا میں تیز رفتاری کے باعث کم سن لڑکا یاسر احمد مینگل موٹر سائیکل سے گرکر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان تیز رفتاری کی وجہ سے اچانک موٹر سائیکل ان سے بے قابو ہوگئے تھے کم سن لڑکے نے تیز رفتار موٹر سائیکل کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے اور وہ موٹر سائیکل سے گرکر جاں بحق ہوگئے، کم سن لڑکا شدید زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ یاسر احمد مینگل بی این پی تحصیل خضدار کے صدر میر سفرخان مینگل کے بھانجے تھے انکی تدفین کوشک قبرستان خضدار میں کردی گئی ہے، انکی تعزیت کوشک مینگل ہاﺅس خضدار میں لی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں