گوادر سمیت بلوچستان بھر میں بلدیہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم ا جرت، مہنگائی میں گزارہ مشکل

گوادر:گوادر سمیت بلوچستان بھر میں بلدیہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کا کم اجرت پر ڈیوٹی، مہنگائی میں گزارہ مشکل ہو گیا، ماہانہ صرف بارہ ہزار تنخواہ پر کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کسمپرسی کا شکار، بجٹ 2022-23 میں ماہانہ اجرت 25 سے بیس ہزار کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے نے معقول تنخواہ لینے والے ملازمین کی کمر توڑدی ہے اور ان کا گزارہ نہیں ہو پاتا دوسری طرف ضلع گوادر، پسنی، جیونی اور اورماڑہ سمیت بلوچستان بھر میں بلدیہ کے ڈیلی ویجز ملازمین جو مہینے میں صرف بارہ ہزار روپے تنخواہ پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ہوشربا مہنگائی سے ایک فرد کا روزانہ کیچن کا خرچہ ہزار روپے سے زائد ہوتا ہے اور یہ ڈیلی ویجز ملازمین اس مہنگائی میں بارہ ہزار کی قلیل تنخواہ پر اپنا وقت کیسے گزار رہے ہیں شاید ان سے بہتر کوئی نہیں جانتا دوسری طرف حکومت کی جانب سے مزدور کی کم از کم اجرت سترہ سے بیس ہزار روپے ماہانہ کرنے کے اعلان تو کیا گیا لیکن اس اعلان سے مزکورہ طبقہ ابھی تک مستفید نہیں ہو پا رہا ہے اور اس مہنگائی میں اپنے ماہانہ بارہ ہزار روپے کی قلیل تنخواہ سے اپنے زندگی کے مشکل ایام گزار رہے ہیں ،ذمہ دارن کو چاہیئے کہ کمر توڑ مہنگائی کو مدنظر رکھ کر بلدیہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر نظر ثانی کرکے حکومتی اعلان کو عملی جامہ پہنایا جائےاور ان کی مستقلی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ یہ طبقہ بھی خوشحالی سے زندگی بسر کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں