راولپنڈی، گھریلو جھگڑا، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں گلاس فیکٹری کے علاقے میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی اور اس کی عمر 28 سال ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر پیش آیا جس میں چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


