کیچ میں پاک ایران بارڈر پر مسلح افراد کا حملہ، 4 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

کیچ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک ایران بارڈر پر مسلح افراد کے حملے میں 4 سیکورٹی اہلکار جاں ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ مسلح افراد نے ضلع کیچ میں پاک ایران بارڈر پر جلگئی سیکٹر میں حملہ کیا، حملے میں 4 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مسلح افراد کیخلاف موثر کارروائی کے لیے متعلقہ ایرانی حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں