تفتان،گھر جانے کی اجازت نہ ملنے پر زائرین کا احتجاج

تفتان سے نمائندہ انتخاب کے مطابق ایران سے وقفے وقفے سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جن کی سکریننگ بھی جاری ہے تعداد 5ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، سوموار کے روززائرین کی بڑی تعداد نے آر سی ڈی شاہراہ پر نکل کر احتجاج کیا اور آر سی ڈی شاہراہ کو مکمل بلاک کیاگیا زائرین میں خواتین بھی شامل ہیں جو پاکستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کو فور ی طور پر گھر جانے کی اجازت دی جائے واضح رہے کہ زائرین بالکل غیر محفوظ طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں جو تفتان میں وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے انتہائی خطرناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں