امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 26ہو گئیں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی وسط مغربی اور جنوبی ریاستوں میں طوفانوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 26 ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ نقصانات ریاست آرکنسا، الی نوائے، انڈیانا، مسی سپی اور ٹینے سی میں ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق طوفانوں کی وجہ سے سات لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔حکام کے مطابق درجنوں افراد ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ وسیع پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں