کوئٹہ پولیس کی کارروائی، پہاڑوں میں چھپائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پاک افغان بارڈر کے قریب غار میں چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے قبضے میں لے لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر)غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشن کیپٹن (ر)زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ایئرپورٹ عدیل اکبر گجر، نصیر الحسن شاہ ،اے ایس پی محمد شریف، ایس ایچ او پنچپائی سعود الرحمن نے دیگر عملے کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر کے قریب پسی نالہ کے غار میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات کے بھرے تین پارسل جن میں ہیروئن ، کچھی چرس ، آئس چھپائی ہوئی تھی ، برآمد ہونے والی منشیات میں چرس 100کلو، ہیروئن25کلو، آئس 1کلو تھی مذکورہ منشیات اسمگلروں نے مسونگ کے راستے پاکستان کے دیگر شہروں اور علاقوں میں سپلائی کرنی تھی جس کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، پولیس نے ہمسایہ ملک افغانستان سے منشیات لاکر پاکستان کے مختلف شہروں میں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے اس سے قبل بھی پولیس نے اسی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لی تھی، ایس ایچ او پنچپائی کی مدعیت میں اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں