انصاف لائرز فورم کی ملک بھر کی وکلاء تنظیموں کو بروز پیر سپریم کورٹ پہنچنے کی کال
اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدائیت پر انصاف لائرز فورم نے ملک بھر سے وکلاءتنظیموں کو آج (پیر کو ) سپریم کورٹ پہنچنے کی کال دی ہے۔صبح دس بجے ملک بھر سے تعداد میں وکلاءعدالت عظمی میں اکھٹے ہونگے اور عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے بعد عاصمہ جہانگیر آڈیٹوریم میں آئی ایل ایف کے ہی زیر اہتمام منعقدہ رول آف لاءکانفرنس میں شرکت کرینگے۔ آئی ایل ایف کی طرف سے لیجنڈ ہوٹل میں ہی تمام شرکاءکے اعزاز میں افطار کی بھی دعوت دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


