کوئٹہ کو بذریعہ ٹرین ملانے والا ہرک پل 15 اپریل کو سفر کیلئے کھول دیا جائیگا
کوئٹہ (یو این اے) صوبائی درالحکومت کوئٹہ کو ملک کے دیگر حصوں سے بذریعہ ٹرین ملانے والا ہرک پل7ماہ کے بعد 15اپریل کو ٹرین آ پریشن کےلئے کھول دیا جائے گا۔ریلوے ذرائع کے مطابق 25اگست 2022ءکو شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مچھ ریلوےاسٹیشن سے چند کلو میٹر کے فاصلے پرسنگلاخ پہاڑوں کے درمیان واقع ہرک کے مقام پر کوئٹہ کو بذریعہ ٹرین ملک کے تمام بڑے شہروں سے ملانے والا ایک بڑا اور پرانہ پل گر گیا تھا جس کے بعد سیلابی پانی اترنے پر اس کا پل کو دوبارہ بنانے کی ذمہ داری این ایل سی کو سونپی کی جس نے علاقہ دشوار گزار ہونے کے باوجود دن رات کام کیا اور تمام ٹیکنیکل پہلو ں کو مد نظر رکھتے ہوئے پل کی تعمیرکی انہوں نے کہا اب مذکورہ پل مکمل طور پر تیا ر ہو گیا ہے کنکریٹ کے پلر 12مارچ کو مکمل ہو گئے تھے جسے ٹیکنیکل طور پر مکمل خشک ہونے کے لئے 22دن کا وقت درکار ہوتا ہے پل کے اوپر گارڈر رکھنے کا کام بھی آئندہ ایک دو روز میں مکمل ہو جائے گا جس کےبعد اس کا ٹرائل کیا جائے گا اور انشااللہ 15اپریل 2023کو اسے ٹرین آپریشن کے لئے آپریشنل کر دیا جائے گاجس کے بعد کوئٹہ کا رابطہ ملک بھر سے دوبارہ بحال ہو جائے گا ۔جبکہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کی تزائین و آرائش کے بعد بلوچستان کےدوسرے بڑے شہر سبی میں بھی ریلوے اسٹیشن کی تزائین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔


