کوئٹہ سرکی روڈ پر غیر معیاری آئس کریم فیکٹری پر چھاپہ، ناقص میٹریل ضبط، فیکٹری سیل

کوئٹہ :ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت اور عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطائ المنعم نے کارروائی کرتے ہوئے سرکی روڈ کے علاقے میں غیرمعیاری،مضرصحت اور بغیر این او سی آئس کریم اور قلفی بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارکر بڑی مقدار میں مضر صحت اور غیر معیاری آئسکریم اور قلفیاں برآمد کرکے فیکٹری سیل کردیا جبکہ غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آٹیمز کو موقع پر ضائع کر دئیے اس موقع پر حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر پائی گئی۔جبکہ آئس کریم بنانے میں استعمال کئے جانے والے غیر معیاری رنگ، دودھ اور دیگر اشیائ غیر معیاری اور چھوٹے بچوں سے کام کروانے جیسے مجرمانہ غفلت برتنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی اس کے علاو¿ہ فیکٹری کے مالک کے پاس فوڈ اٹیمز بنانےکے حوالے سے کسی قسم کی این او سی یا لائنس نہیں تھا اور نہ ہی فیکٹری کسی حکومتی اداروں کے پاس رجسڑڈ تھی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطا المنعم نے کہاکہ فیکٹری میں حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ اٹیمز تیار کرکے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کے گلی محلوں میں فروخت کیا جارہا تھا جس کے استعمال سے بچوں کی صحت کے خراب ہونے کا اندیشہ موجود تھا انہوں نے کہاکہ شہر میں غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ اٹیمز بنانے والی فیکٹریاں اور کارخانوں کے خلاف کارروائی جاری رہیں گی انہوں نے کہاکہ غیر معیاری آئسکریم اور بچوں کے کھانے پینے کی مضر صحت چیزیں بنانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی لہذا ایسے عناصر کی نشاندہی میں عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پورر تعاون کریں تاکہ ان کا تدارک کرکے اپنے بچوں کی صحت کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں