تمپ کا رہائشی نوجوان دبئی جاتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ
کیچ (مانیٹرنگ ڈیسک ) تمپ سرنکن کے رہائشی نوجوان کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ، اطلاعات کے مطابق تمپ سرنکن کے نوجوان رحمدل بلوچ ولد اسماعیل بلوچ جو کراچی ایئرپورٹ سے دبئی جارہے تھے گزشتہ 23 مارچ 2023ءکو کرچی ائیرپورٹ سے لاپتہ ہیں، رحمدل بلوچ کے بڑے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کا بھائی رحمدل کئی عرصے سے دبئی میں مزدوری کررہے تھے، گزشتہ مہینے جب وہ چھٹی ختم ہونے کے بعد واپس دبئی جارہے تھے کہ وہ کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوئے، جب ہمیں ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تو ہم نے ایئرپورٹ حکام سے پتہ کیا تو وہ کچھ بتانے سے گریز کررہے تھے، حلانکہ یہ ایئرپورٹ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں کیونکہ وہ ایئرپورٹ کی حدود سے لاپتہ ہیں۔ اہلخانہ نے مزید کہا کہ رحمدل ایک پرامن شہری ہیں جو ایک مدت سے دبئی میں مزدوری کررہے تھے اور ان کا کسی بھی تنظیم یا ریاست مخالف ایجنڈے سے کوئی تعلق نہیں، لہٰذا انہیں بازیاب کیا جائے۔ آخر میں انہوں نے کمشنر مکران اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ رحمدل کی بازیابی کے لئے اپنی ذمے داری ادا کریں۔


