شہباز شریف اپنی گاڑی کی بجائے سفید رنگ کی کار میں عدالت پہنچے

لاہور:مسلم لیگ(ن) کے صد ر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف اپنی گاڑی لینڈ کروزر کی بجائے سفید رنگ کی کار میں لاہور ہائیکورٹ پہنچے ۔ شہباز شریف کے گاڑی سے نیچے اترتے ہی ذاتی سکیورٹی نے انہیں اپنے حصار میں لے لیا جبکہ اس موقع پر وہاں موجود کارکنوں نے شہباز تیرے جانثار بے شمار بے شمار، نیب کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، گو نیازی گو کے نعرے لگانے شروع کر دئیے ۔ شہباز شریف کارکنوں اور وکلاء کے ہجوم میں ہائیکورٹ کے احاطے سے گزرتے ہوئے کمرہ عدالت تک پہنچے ۔شہباز شریف سماعت کے بعد اسی گاڑی میں بیٹھ کر واپس روانہ ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں