خضدار، ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت مزید 16افراد میں کورونا کی تشخیص ہوگئی

خضدار(نماٸندہ خصوصی) چوبیس گھنٹے کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ اور ایس ایس پی خضدار گل سید خان آفریدی، اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب شاہوانی یوٹی،اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب لانگو یوٹی سمیت 16 کورنا کے مثبت کیس سامنے آ گٸے۔ جن میں زیادہ تر لیویز اہکار ہیں ذراٸع تفصیلات کے مطابق خضدار میں کورونا نے ایم پی اے کے بعد بیروکریسی پر وار بھی کردیا ڈپٹی کمشنرخضدار طفیل بلوچ، ایس ایس پی خضدار سیدخان آفریدی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جہانزیب شہوانی، ڈی سی آفس کے تین ملازم سمیت 16 افراد میں کورنا ٹیسٹ پازیٹو آگیاہیں۔ ڈاکٹرشفیع دانش نے نماٸندہ انتخاب سے بات چیت کرتے ہوٸے مذکورہ خبر کی تصدیق کی ہے اور انہوں لیویز اہلکاروں میں کورونا کے مزید کیسز کا خدشہ ظاہر کیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں