ضلعی انتظامیہ کی ناکامی، ماشکیل میں مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی

ماشکیل : ماشکیل میں رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں بھی آسمان سے باتیں کرنے والی مہنگائی کی جن بے قابو مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے بدترین مہنگائی نے دیہاڑی دار طبقے کو بھی شدید متاثر کر دی ہے جبکہ اشیا خورونوش سے لیکر سبزیاں گوشت اور آٹے کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور دوسری جانب انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرنے میں بھری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ دکاندار اپنی مرضی کے مطابق اشیا خورونوش فروخت کررہے ہیں، کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ماشکیل میں آسمان سے باتیں کرنے والی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے سرکاری نرخ نامے کے مطابق دکانداروں کو اشیا خورونوش فروخت کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عام آدمی کو ریلیف مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں