تربت11سالہ لڑکی کی لاش تین روز بعد کنویں سے ملی

تربت(نمائندہ انتخاب )کیساک کی رہائشی 11سالہ بچی کی لاش 3دن بعد ایک گہرے تنگ کنویں سے برآمد کرلی گئی،کوئٹہ سے آنے والی پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیم نے بچی کی لاش نکال لی ،تربت کے نواحی علاقہ کیساک کی رہائشی 11بچی انارگل جو 3دن قبل گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگئی تھی جسے کافی تلاش کیاگیا تاہم کہیں اس کا سراغ نہ مل سکا گزشتہ دنوںکیساک میں واقع تنگ کنویں سے بدبو کے باعث بچی کی لاش کا شبہ کیاگیا جس پر ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمدبڑیچ نے کمشنرمکران سید فیصل احمد کی ہدایت پر کوئٹہ سے پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیم کو طلب کیا جنہوں نے جمعرات کے روز بچی کی لاش کنویں سے نکال لی ، ریسکیو آپریشن کی نگرانی پی ڈی ایم اے مکران کے ڈائریکٹر ملک ریحان دشتی نے کی ، تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ بچی کنویں میں کیسے گری ہے ،بعدازاں ڈپٹی کمشنرکیچ میجر (ر) بشیر احمدبڑیچ نے ریسکیو ٹیم کو ایک لاکھ روپے بطور انعام پیش کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں