طالبان کی ہرات شہر شدید جھڑپیں،داعش خراسان کے 13 جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
ہرات(این این آئی)افغان طالبان نے ہرات شہر میں شدید جھڑپوں کے نتیجے میں داعش خراسان کے 13 جنگجو¶ں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔مغربی صوبہ ہرات میں طالبان ذرائع نے جمعرات کے روز افغان میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات ہرات شہر میں جھڑپیں داعش کے ٹھکانوں پر کارروائی کے نتیجے میں شروع ہوئیں۔دوطرفہ جھڑپوں میں ایک دوسرے پر بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے ۔اگرچہ ذرائع جھڑپ کے علاقے کے بارے میں کچھ نہیں بتاتے لیکن جھڑپ شروع ہونے کے بعد ہرات میں طالبان کے اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹرنعیم الحق حقانی نے اپنی ٹوئٹ میں ہرات شہر کے گیارہویں اور نویں اضلاع میں داعش کے دو ٹھکانوںپر کاروائیوں کے بارے پوسٹ کیا۔ یہ جھڑپیں پانچ گھنٹوں جاری رہیں جس کے دوران بھاری ہتھیاروں کے بے دریغ استعمال کیا گیا۔بعض ذرائع نے علاقہ کے مکینوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان کے حملوں میں ان علاقوں کے کچھ مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق طالبان نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور بعض صورتوں میں انہوں نے دھماکہ خیز مواد استعمال کیا۔ادھران جھڑپوں میں طالبان سیکیورٹی فورسز کے جانی نقصان کے بارے معلوم نہیں ہوسکا اور نہ سرکاری طورپر کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔


