پنجگور بارڈر پر سیکورٹی فورسز کی تیل بردار گاڑیوں پر فائرنگ، لاکھوں لیٹر بہہ گیا، ایک شخص زخمی
پنجگور (آن لائن) پاک ایران کے سرحدی پوائنٹ جیرک بارڈر کے قریب کلگ کور کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے تیل کے کاروباری ایک شخص مسلم ولد شاہسوار گومازی دز پروم زخمی و متعدد گاڑیوں کے تیل سے بھری مشک پھٹنے سے لاکھوں کے تیل بہہ گئے پروم بارڈر کمیٹی کے عابد اشرف کے مطابق تیل بردار انتظامیہ کے جاری کردہ لسٹ کے گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی جن میں فدا احمد جائین غریب آباد پروم اللہ بخش جائین غریب آباد پروم بہادین جائین غریب آباد پروم شاکر جائین غریب آباد پروم ساکم جائین غریب آباد پروم نواب اللہ بخش گومازی دز پروم کی گاڑیوں و تیل کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح 7:00 بجے پروم کے علاقے کلگ کور جوکہ جیرک بارڈر سے 22 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ایک گاﺅں ہے فورسز کی بلاوجہ فائرنگ سے 15 سے زائد گاڑیوں کی مشکیں پھٹنے سے لاکھوں روپیہ کے مالیت کا ڈیزل خاک میں مل گے اور علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا واقع کے خلاف بارڈر کمیٹی پروم نے ریش پیش کیمپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعہ کی مذمت کی گئی بارڈر کمیٹی پروم کے چیئرمن عارف مول جان وائس چیئرمین بشیر احمد عابد اشرف ماسٹر ایوب حاجی غمانی ناصر بلوچ اظہر سنجرانی شکیل ولی ودیگر کے ہمراہ فورسز کے حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے ہلکارروں نے بلا جواز جیرک بارڈر پر لسٹ شدہ گاڑیوں پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص زخمی و لاکھوں کے تیل ضائع ہو گئے ہیں اس دوران انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ چند گاڑی والوں نے غیر قانونی طریقے سے باڑ کاٹ کرکے اندر گھسنے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کی گئی اس فائرنگ کے نتیجے میں عام لسٹ شدہ گاڑیاں بھی زد میں آگئیں زخمی شخص کے علاج ودیگر نقصانات پر تعاون کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔


