بلوچستان:کورونا وائرس کی مقامی منتقلی کے کیسز کی شرح 98.2 فیصد

بلوچستان میں کورونا کے مقامی منتقلی کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے ساتھ ساتھ ان کا دائرہ 33 میں سے 27 اضلاع تک وسیع ہوگیا ہے۔محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی رپورٹس کے مطابق جن تین نئے اضلاع سے کیسز سامنے آئے ہیں ان میں کیچ، واشک اور جھل مگسی شامل ہیں۔ان میں کیچ اور واشک سے ایک ایک جبکہ جھل مگسی سے 7 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔جہاں چھ کے سوا بلوچستان کے باقی تمام اضلاع سے کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔صوبے میں وہاں مقامی منتقلی کے کیسز 98.2 فیصد ہوگئی ہے۔بلوچستان میں 3 جون تک رپورٹ شدہ 5224 کیسز میں مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد 5150 تھی۔مقامی منتقلی کے کیسز کی بدستور سب سے زیادہ تعداد کوئٹہ سے سامنے آئی ہے جو کہ4321 (83.9 فیصد) ہے۔قلعہ عبد اللہ 135کیسز کے ساتھ دوسرے اور پشین 134کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ چوتھے پر نمبر پر جعفرآباد سے 90 کیسز جبکہ پانچویں نمبر پر قلعہ سیف اللہ اور مستونگ سے 67، 67 کیسز سامنے آئے۔63 کیسز کے ساتھ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا آبائی ضلع لسبیلہ چھٹے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں