کولواہ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ، گاڑی تباہ
تربت (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے کولواہ میں فورسز کے قافلے پر حملہ، حملہ آوروں نے آر پی جی اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا، فورسز کی گاڑی تباہ ہو گئی ۔ بلوچستان کے کولواہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کولواہ کے علاقے سگک تنک میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں بم دھماکوں اور گولیوں کی شدید آواز سنائی دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔
Load/Hide Comments


