کوئٹہ ،دودھ ، دہی مہنگا فروخت کرنے والے16 افراد گرفتار
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) عطاالمنعیم کی زیر نگرانی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 16 افراد کوگرفتارکر لیا گیا۔واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) عطاالمنعیم نے بروری روڈ اور جناح ٹائون میں گرانفروشوں ناجائز منافع خوروں اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر نانباء یوں اور مہنگا دودھ بیچنے والے کے خلاف بھرپور کاروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 16 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیاجبکہ متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گیے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کارروائی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں سرکاری نرخنامے اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے ساتھ کسی صورت رعایت نہیں برتی جائیگی ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف ہر صورت کاروائی کریگی۔
Load/Hide Comments


