دہشتگردی کے نام پر پشتون قوم کو دوبارہ تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،نوابزادہ عمر فاروق کاسی
کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام صوبائی صدر وسنیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی نے رواں سیاسی ملکی صورتحال پر گھری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پر عمل درآمد سے ہی تمام مسائل کا حل موجود ہے لیکن بد بختانہ شروع دن سے آئین سے انحراف کیا جاتا رہا ہے کبھی مقتدرہ کی جانب سے تو کبھی اعلی عدلیہ آئین کی پامالی کی مرتکب ہورہی ہے2013 کےانتخابات ہو یا 2018کے انتخابات ہو حقیقی قوتوں کا راستہ ملکر روکھا گیا جس کی وجہ سے جعلی قیادت قوم پر مسلط ہوگئی جو بلند بانگ دعوے کئے گئے تھے ان اہداف سے کوئی ایک ہدف حاصل نہ کیا جسکا البتہ ملک کو سیاسی معاشی عدم استحکام انتہاپسندی دہشت گردی کا شکار کیا گیا انہوں نے کہا کہ جب بھی پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کی کوشش کی گئی عوامی نیشنل پارٹی نے آواز بلند کی ہے آج بھی ہم سپریم کورٹ کی سیاسی معاملات میں جانبداری اور مداخلت پر ہم نے آواز بلند کی ہےانہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں جن نکات کو اجاگر کیا گیا ہے ضروت اس امر کی ہے کہ ان قوتوں سے پہلے حساب لیا جائے جو انہیں دفاتر دینے کی آفر کرہے تھے اور اساتھ ہی ان آفیشلز سے بھی پوچھا جائے جو دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے تھے ہم دہشت گردی کے نام پر پشتون وطن کو دوبارہ نیست ونابود کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اگر دہشت گردی کا خاتمہ واقعی مقصود ہے تو پالیسیوں کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے پارٹی اکابرین کی جہد طویل ہے اور اس کیلئے بے تحاشا قربانیاں دی گئی ہے لہذا پارلیمنٹ پر قدغن لگانے کی ہر کوشش میں صف اول میں کھڑے رہینگے آئین میں میں تمام اداروں کی اپنی اپنی حدود وقیود متعین ہے لہذا آئین پر عمل درآمد سے ہی رواں گھمبیر صورت حال سے نمٹنا ممکن ہے۔


