آئینی ادارے متصادم ہیں، عملدرآمد کیلئے فیڈرل کورٹ بنایا جائے، ثنا بلوچ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی ثناءبلوچ نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین پر عمل درآمد کے لئے فیڈرل آئینی کورٹ بنانے کی ضرورت ہے برابر نمائندگی آزاد آئینی کورٹ نہیں ہوگی تو آئین پر عملدرآمد کرانا مشکل ہو گا انہوں نے کہا کہ آئین کے پچاسویں سالگرہ کے موقع پر آئینی ادارے متصادم ہیں بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسے آئینی اور سیاسی طریقے سے حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ آئین کی کتاب کو گھر گھر میں ہونا چائیے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان جمالی نے ثنائبلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں فیڈرل آئینی کورٹ کے قیام کے لئے اگلے اجلاس میں قرار داد لائیں۔
Load/Hide Comments


