کچلاک میں پولیس آپریشن ، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار جاں بحق

کچلاک(مانیٹرنگ ڈیسک)کچلاک کے علاقے میں پولیس کے ملزمان کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار جاں بحق اور ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے قریب کچلاک میں پولیس نے ملزمان کے خلاف آپریشن کیا، ملزمان نے گھر سے اندر سے گھات لگا اے ٹی ایف کی ٹیم پر حملہ کردیا۔جوابی کارروائی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں چار اہلکار جاں بحق اور ایک ملزم ہلاک ہو گیا ، آپریشن میں انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں