بلوچستان میں عمران خان کیخلا ف کوئی اور مقدمہ درج نہیں ہوا، صدر انصاف لائرز فورم

کوئٹہ (آن لائن) تحریک انصاف لائرز فورم کے صدر اور عمران خان کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عمران خان کیخلا ف کوئی اور مقدمہ درج نہیں ہوا کیونکہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملک بھر میں عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال شاہ کا کہنا تھا کہ کسی کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہے، ملک بھر میں عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کےلئے وکلاءسے رابطہ کیا جائیگااس میں وکلاءسے رابطے کر کے ملک بھر میں درج ہونے والے مقدمات کی تفصیل حاصل کر کے عدالت سے رجوع کریںگے ہماری وقت دینے کی استدعا پر مقدمے کی سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کرد ی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں