چمن، قندہاری بازار میں چور 8 لاکھ نقد، 30 سے زائد قیمتی موبائل لے اڑے
چمن (یواین اے)چمن قندہاری بازارمیں چوروں نے دوکان کی چھت کو توڑ کر رات کے اندھیرے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روزی احمد کے دوکان سے 8 لاکھ روپے نقدی جبکہ 30 سے زائد قیمتی موبائل چوری کرکے لے اڑے چمن شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی ڈاکہ زنی چوری کے واقعات سے شہریوں میں تشویش پائی جاررہی ہیں گزشتہ تین ماہ سے شہر میں مسلسل اسطرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں شہریوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن چیف سکریٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے دریں اثنا چمن کے سپورٹس حلقوں نے کرکٹر روزی احمد کے دوکان میں چوری کی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور انتظامیہ سے چوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


