حب میں بلوچستان کسٹم اہلکار کی غیر قانونی چیک پوسٹ، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز پر تشدد

حب : گوادر کراچی ٹرک ٹرالرز اینڈ گڈز اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ بلوچستان کسٹم کے بدنام زمانہ اہلکار حفیظ کی بلوچستان کی اہم سڑک کوسٹل ہائی وئے پر پسنی کے مقام پر غیرقانونی اور غیرضروری کسٹم چیک پوسٹ کا قیام ،وزیراعظم پاکستان،چیئرمین ایف بی آر،ممبر کسٹم ،اور چیف کلیکٹر کسٹم کی احکامات کی خلاف ورزی ہے پسنی کسٹم چیک پوسٹ پر حفیظ سرعام رشوت طلب کرتاہے نہ دینے والے ڈرائیور اور کنڈیکٹرز پرتشدد کیا جارہا ہے زاتی مفاد اور رشوت کی وصولی کے لئے کئی کئی گھنٹے تک مال سے لوڈ ٹرک، ٹرالرز، بسوں اور دیگر گاڑیوں کو غیرقانونی طور پر کھڑا رکھ رہاہے پسنی میں میں کوسٹل ہائی وئے پر کسٹم چیک پوسٹ کا قیام غیرقانونی اور غیرضروری ہے ازسر نو پسنی چیک پوسٹ کے قیام کا مقصد عوام، تاجران، اور ٹرانسپورٹروں کو پریشان کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر پورٹ ،پاک ایران باڈر ٹریڈ اور سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش ہے ٹرانسپورٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ کوسٹل ہائی وئے پر ڈرائیور، کنڈیکٹر پر تشدد، میں ملوث کسٹم اہکاروں کو فی الفور برطرف کیاجائے تاجران اور ٹرانسپورٹروں کے ساتھ بدتمیزی اور نارو سلوک میں پیش پیش اہلکاروں کو فی الفور برطرف کیاجائے۔بلوچستان کی اہم سڑک کوسٹل ہائی وئے پر جگہ جگہ قائم حاص کر پسنی کی حدود میں قائم غیرقانونی اور غیرضروری کسٹم چیک پوسٹ ختم کیاجائے اگر ٹرانسپورٹ برادری کے یہ جائز مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو پھر ہم گوادر پورٹ سے ملک بھرکے لئے ہرقسم کی سپلائی بند کرنے کے ساتھ ساتھ مکران ڈویژن بشمول گوادر کے لئے ہرقسم کے مال کی ترسیل اورخردنی اشیاکی سپلائی بند کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری کسٹم پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں