نئی مردم شماری میں بھی گوادر کی آبادی نہ بڑھ سکی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق 363755 ہوگئی
گوادر: نئی مردم شماری میںبھی ضلع گوادر کی آبادی بڑھ نہ سکی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ضلع گوادرکی آبادی 363755ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری مردم شماری میں ضلع گوادر کی آبادی بڑھ نہ سکی ہے سیاسی جماعتوں کی عدم دلچسپی کے باعث ضلع گوادر کے بہت سے دیہی علاقے مردم شماری میں رھ گئے ہیں غیرسرکاری اور غیرحتمی رزلٹ کے مطابق ضلع گوادرکی دوسری بڑی آبادی تحصیل پسنی کی ہے جس کی آبادی 92297ہوگئی ہے ،غیرسرکاری رزلٹ کے مطابق گوادر تحصیل کی آبادی 160681جبکہ ایم سی گوادر کی آبادی75755پسنی ایم سی کی آبادی53432اورماڑہ تحصیل کی آبادی 28614جبکہ ایم سی اورماڑہ کی آبادی17526ہوگئی تحصیل جیونی کی آبادی 48057اور ایم سی جیونی کی آبادی34776ہوگئی اور تحصیل سنٹسر کی آبادی 34106ہوگئی ہے ۔غیرسرکاری نتائج میں ضلع گوادر کی آبادی پچاس فیصد بھی نہیں بڑھی ہے
Load/Hide Comments


