کوئٹہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 7 ملزمان گرفتار

کوئٹہ : کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر مطلوب مفرور اشتہاری اور موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم عصمت اللہ کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ سی آئی اے پولیس نے 6 مقدمات میں مفرور سنیچر ز محمد خیر اور نور الدین کو گرفتار کر لیا ملزمان تھانہ صدر سول لائن اور زرغون آباد کو مطلوب تھے اس کے علاوہ سریاب پولیس نے اقدام قتل کے تین نامزد ملزمان عبدالرزاق ، عبدالباقی ، عبدالغنی ، جبکہ ایک اشتہای ملزم اورنگزیب کو گرفتار کر کے انکے خلاف کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں