پنجگور میں لوگوں کا دن دہاڑے بھرے بازار میں قتل عام باعث تشویش ہے، نیشنل پارٹی

پنجگور (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد اسلام بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں بگڑتی ہوئی امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، دن دہاڑے شہریوں کو بھرے بازار کے اندر قتل کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور بازار میں دن دہاڑے عبدالغفور شمبے زئی پر فائرنگ کرکے قتلِ کردیا گیا جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو چاہیے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جن لوگوں کا قتل ہوا تھا آب تک کسی کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے ہیں جو تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی چوری ڈکیتی قتل و غارتگری کے وارداتوں کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے عبدالغفور شمبے زئی کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں