امریکا کیساتھ اتحاد کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس کے ماتحت ہوجائیں، فرانسیسی صدر

ایمسٹرڈیم : فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ امریکا کے ساتھ اتحاد کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اس کے ماتحت ہو جائیں،میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے تائیوان کے بارے میں دیے گئے اپنے متنازعہ بیانات کو درست قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ایمسٹرڈیم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ اتحادی ہونے کا مطلب پیروکار ہونا نہیں اور اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اب آپ کو اپنی سوچ رکھنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس امن کی حمایت کرتا ہے۔عمانویل کا مزید کہنا تھا کہ فرانس تائیوان میں جمود کی حمایت کرتا ہے اور ون چائنہ پالیسی کی حمایت اور صورت حال کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں