حب میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، متعدد صنعتوں کو فراہمی معطل
حب (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع حب کے صنعتی علاقے نظر چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن پر دھماکہ۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب کے صنعتی علاقے نظر چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن پر دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں حب کی بیشتر کمپنیوں اور کارخانوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز اور تفتیشی اداروں نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


