کوئٹہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد

کوئٹہ : کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اشتہاری مفرور موٹر سائیکل چھیننے والے گروہوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ لوٹا گیا سامان نقدی، موٹر سائیکل اور چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریش زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر تھانہ شہید جمیل کاکڑ کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے نورزئی عرف شین کو گرفتار کر کے چھینی گئی موٹر سائیکل اور پسٹل بمع 4رائنڈ 33ہزار روپے قبضے میں لے لئے ،اسی طرح تھانہ پشتون آباد کے عملے نے عبدالقدیر کے قبضے سے دو کلو 40گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا، تھانہ کیچی بیگ کے عملے نے اشتہاری اور مفرور ملزمان جہانگیر واحد بخش کو گرفتار کر لیا تھانہ عبدالخالق شہید کے عملے نے ڈکیتی کے مقدمے میں نامزد ملزم شاہ زین عرف شہزاد کو گرفتار کر لیا جو موٹر سائیکل کی چوری اور چھیننے کے مقدمے میں ملوث تھا ایک اور نامزد ملزم احسان اللہ کو بھی گرفتار کر لیا پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں