نوجوانوں کیلئے 10 ہزار انٹرن شپ پروگرام کا جلد آغاز ہوگا، سیکرٹری اطلاعات بلوچستان
کوئٹہ:سیکرٹری اطلاعات بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے کہاہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے10ہزار انٹرن شپ پروگرام کا بہت جلد آغاز ہوگاجس کے تحت نوجوانوں کو سیکھنے کے مواقع، وظیفہ اور تجربہ حاصل ہوگا، محکمہ اطلاعات میں انفارمیشن سیل قائم کرکے انٹرن شپ پر10طلباءکو انٹرنی رکھاجائے گا۔سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میںکیا۔محمدحمزہ شفقات نے کہاکہ بنیادی طورپرحکومت بلوچستان نے اعلان کیاہے کہ پورے بلوچستان کے نوجوان سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیںیہاں کے حالات انتہائی خراب تھے ،ہم نے دیکھا کہ بہت سے نوجوان بے روزگار ہیں جس کی وجہ سے وہ ذہنی طورپر مختلف بیماریوں کاشکار ہورہے ہیں اس سلسلے میں حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے بھر کے نوجوانوں طلباءوطالبات کیلئے 10ہزار انٹرن شپ کااعلان کردیاہے آئندہ ماہ سے اس انٹرن شپ پر کام شروع ہوجائے گا 10ہزار طلباءکو انٹرن شپ حکومت بلوچستان کی جانب سے دی جائےگی اس حوالے سے انہیں ماہانہ وظیفہ بھی دیاجائے گااور تربیت بھی فراہم کی جائےگی ،انہوں نے کہاکہ ان نوجوانوں کو اپنی ملازمتوں کیلئے تجربہ بھی حاصل ہوگا ،اس انٹرن شپ کو آگے بڑھاتے ہوئے محکمہ اطلاعات اپنے طورپر انفارمیشن سیل بنانے جارہی ہے جس میں 10طلباءوطالبات کو انٹرن شپ کی آفر کی گئی ہے اور اس حوالے سے انٹرن شپ پورٹل بنایاگیاہے جو آن لائن ہے اس حوالے سے اخبارات میں اشتہارات بھی دئےے ہیں یونیورسٹیوں کے طلباءوطالبات کی جانب سے اپلائی کیاگیاہے ۔انہوں نے یونیورسل نیوز کوبتایاکہ بلوچستان حکومت کا پہلا ڈیجیٹل میڈیا انفارمیشن سیل کاافتتاح بہت جلد کیاجائےگا۔


